سوشل میڈیا کشمیر کے لوگوں کو ایک دوسرے سےدوبارہ ملاتا ہے
دلچسپ پوڈکاسٹس (podcasts) میں مظہر اقبال آزاد کشمیر کی ثقافت کے مضامین پر بحث کرتے ہیں۔ وہ لائن آف کنٹرول کی وجہ سے الگ ہونے والے لوگوں کو دوبارہ ملانے میں سوشل میڈیا کے کردار کو اُجاگر کرتے ہیں۔ (یہ پوڈکاسٹ اُردو اور انگریزی میں دستیاب ہیں ـ دیگرپوڈکاسٹ پہاڑی میں بھی دستیاب ہیں۔)
https://soundcloud.com/mazhar-iqbal-672327983/social-media-reuniting-people-in-poonch-kashmir-mazhar-iqbal-english

برطانوی شہر کا سب سے قدیم آدمی اصل میں کشمیر سے ہے
حاجی غلام محمد صاحب، ,جو پیچھے سے کشمیر کے ہیں، 8 دسمبر 2021 کو 107 سال کے ہونگے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ برطانیہ کے شہر شیفیلڈ کے سب سےعمر رسیدہ آدمی ہیں۔ مقامی اخبار نےاُن کا انٹرویولیا۔ اُن کی زندگی کی کہانی پڑھیئے۔
https://www.thestar.co.uk/news/people/is-this-sheffields-oldest-man-meet-the-war-veteran-who-turns-107-this-year-3399256

میرپور کی وراثت کی بیداری
اویس حسین خطہ میرپور اور ڈڈیال کی تاریخ اور وراثت کی تحقیق ، تحفظ اور تعریف کرنے کا بہت اہم منصوبہ کی وضاحت کرتے ہیں۔ اُن کی اس ویڈیو میں پرانے میرپور کی شاندار تصاویر اور مناظر شامل ہیں۔

میرپوری دادی مغرب کا جدید کھانا چکھتی ہے
ایک بہت مزاحیہ اور پیاری ویڈیو جس میں browngirlproblems1 اپنی دادی کو مغربی کھانے کھلاتی ہے۔ (پہاڑی زباں میں، انگریزی کا ذیلی ترجمہ کے ساتھ)

میری زبان کا نام کیا ہے؟
ڈاکٹر فرح نذیر کا ”اپنی زبان“ کے موضوع پر یہ ایک نہایت ہی دلچسپ مضمون ہے۔ جب لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ آپ کون سی زبان بولتے ہیں، تو آپ کیا جواب دیتے ہیں؟ پہاڑی؟ پوٹھواری؟ پنجابی کی ایک مقامی بولی؟ یا ”اپنی زبان“ ؟ یہاں پر نُورِکشمیر میں ہم نے اصطلاح ”میرپُوری/ پہاڑی“ اپنا لی ہے۔ لیکن آپ کا کیا خیال ئے؟ ہمیں ضروربتائیں۔
https://www.creativeml.ox.ac.uk/blog/exploring-multilingualism/what-name-my-language


کرونا کسی طرح کی تفریق نہیں کرتا
نبیلہ احمد “کرونا بلکل امتیاز نہیں کرتا” کے عنوان سے انگریزی، اُردو اور پہاڑی/ پوٹھواری زبان میں افسردہ اور فکر انگیز نظم پڑھتی ہیں۔ یہ واقعی سننے کے لائق ہے